ملتان،بس اورکار میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق،20زخمی

جمعرات 22 جون 2017 23:37

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ہیڈ محمد والا روڈ پر نذیرچوک اور نصر اللہ چوک کے قریب بس اورکار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122ذرائع کے مطابق ہیڈ محمد والا روڈ پر نذیرچوک اورنصر اللہ چوک کے قریب بس نے کارکو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں کارڈرائیور 45سالہ فضل محمد موقع پرہی جاں بحق ہگویا جبکہ محمد امجد،عقیلہ،طیب،اصغر،دلاور ،سلیمان سمیت 20افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔9زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ 11افرادکو موقع پرہی طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیاگیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :