عید الفطر کی آمد سے قبل بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کے تمام امور انجام دیئے جائیں۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعرات 22 جون 2017 23:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) عید الفطر کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد، امام بارگاہوں کے اطراف اور عید گاہوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ مختلف عید گاہوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تمام عید گاہوں اور ان کے اطراف گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے جبکہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مارکیٹوں و بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے صفائی ستھرائی کے کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو چاروں زونوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے و ملبے کی منتقلی کے حوالے جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد ، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جبکہ مارکیٹوں و بازاروں میں رش کے باعث صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے امور رات کے اوقات میں انجام دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :