شب قدر/ جمعة الوداع کے موقع پر مرکزی مساجد، امام بارگاہوں پر سیکورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ

جمعرات 22 جون 2017 23:37

شب قدر/ جمعة الوداع کے موقع پر مرکزی مساجد، امام بارگاہوں پر سیکورٹی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ شب قدر/ جمعة الوداع کے موقع پر مرکزی مساجد، امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر سیکورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید ہدایات دیں کہ نماز تراویح، تکمیل قرآن اور محافل شبینہ میں شریک شہریوں کے تحفظ کے لئے بھی تھانہ جات تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں اور تمام ایس ایچ اوز علاقے میں اپنی موجودگی کے تحت پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعینات اہلکاروں کو سیکورٹی فرائض کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑنے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے تمام اہم مقامات کی سوئپنگ اور کلیئرنس لی جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کو تھانوں کی سطح پر مزیدمضبوط اور غیر معمولی بنایا جائے اور کسی بھی حوالے سے حاصل معلومات کو بروقت شیئرنگ اور بعد ازاں اسے فالو کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپرواہی ناقابل بردداشت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :