پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 30 ارب 36 کروڑ 16 لاکھ ڈالر ہو گئے

جمعرات 22 جون 2017 23:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 جون 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 30 ارب 36 کروڑ 16 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ان ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 15 ارب 42 کروڑ 8 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے پاس 4 ارب 94 کروڑ 2 لاکھ ڈالر ہیں۔ متذکرہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :