ترکی نے 4 ہزار ٹن خوراک سے لدا اپنا پہلا مال بردار بحری جہاز قطر کے لیے روانہ کر دیا

جمعرات 22 جون 2017 23:36

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ترکی نے 4 ہزار ٹن خوراک سے لدا اپنا پہلا مال بردار بحری جہاز قطر کے لیے روانہ کر دیا ہے۔ ازمیر کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے اس بحری جہاز پر سبزیاں، پھل اور خشک خوراک موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ترکی زمینی اور ہوائی راستوں سے بھی خلیجی ریاست قطر کو ضروری اشیاء اور خوراک روانہ کر چکا ہے۔ دوسری جانب ایران روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار ٹن سے زائد پھل اور سبزیاں قطر بھیج رہا ہے۔ رواں ماہ کی 11 تاریخ کو ایران نے سبزیوں سے لدے پانچ مال بردار ہوائی جہاز بھی قطر بھیجے تھے۔ خیال رہے کہ ترکی اور ایران عرب ریاست قطر پر لگائی جانے والی مختلف پابندیوں کی مذمت کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :