افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک خودکش حملے میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے

جمعرات 22 جون 2017 23:36

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک خودکش حملے میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خود کش حملہ آور نے بارود سے لدی اپنی کار ایک بینک کے باہر کھڑے فوجیوں اور شہریوں کے درمیان لا کر اڑادی۔

(جاری ہے)

یہ حملہ ہلمند صوبے کے دارالحکومت لشکر گاہ میں واقع کابل بینک کے باہر کیا گیا۔ مقامی پولیس کے سربراہ کے مطابق اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بینک کے باہر فوجیوں کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد عیدالفطر کے تہوار سے قبل اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے لیے جمع تھی۔

متعلقہ عنوان :