ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں ناکامی پر میونسپل کمیٹی قصور کو معطل کر دیا گیا

جمعرات 22 جون 2017 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) میونسپل کمیٹی قصور کے چیف آفیسر رائے محمد منشا طاہر اور میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے چیف آفیسر محمد افضل زاہد کو لاہور قصور روڈ اور دیگر ملحقہ سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں ناکامی اور عوامی جگہوں پر سالڈ ویسٹ نہ ہٹائے جانے کی پاداش میں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے با ضابطہ احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔