Live Updates

عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو اپنے انتخابی حلقہ میں گلیڈئر جہاز کے ذریعے عیدی گرانے سے روک دیا

جمعرات 22 جون 2017 23:26

عمران خان نے  علی امین گنڈا پور کو اپنے انتخابی حلقہ میں گلیڈئر جہاز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیرمال سردار علی امین گنڈا پور کو اپنے انتخابی حلقہ میں گلیڈئر جہاز کے ذریعے عیدی گرانے سے روک دیا ، عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ڈانٹ پلا دی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عمران خان نے میڈیا کے استفسار پر بتایا کہ انہوں نے علی امین گنڈا پور کو برا بھلا کہا کہ تم نے یہ کیا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمی غریب عوام کی دل آزاری کے مترادف ہے ۔ عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور آج ڈیرہ اسماعیل خان میں جہاز سے اپنے ووٹر میں عیدی تقسیم نہیں کر سکیں گے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے انہیں اس سے روک دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :