Live Updates

شیخ رشید نے (ن) لیگ اور مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘وقت آ گیا ہے کہ شیخ رشید تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں

عمران خان کاشیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ

جمعرات 22 جون 2017 23:26

شیخ رشید نے (ن) لیگ اور مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘وقت آ گیا ہے کہ شیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) عمران خان نے شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اپنی پارٹی میں شمولیت کیلئے باقاعدہ دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے ن لیگ اور مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ شیخ رشید تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ وہ جلد شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی برس کے دوران شیخ رشید نے متعدد مرتبہ تحریک انصاف میں شمولیت کی کوششیں کیں تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن اب بالاخر عمران خان نے شیخ رشید کو اپنی جماعت میں لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ …
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات