Live Updates

نوازشریف نے جے آئی ٹی اور اداروں کو دھمکانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف عوامی تحریک چلائیں گے، عمران خان

وزیراعظم کے پاس دفاع کیلئے کچھ نہیں بچا، میرے پاس ایسے ڈرائی کلینز نہیں جس سے آصف زرداری کی صفائی ہو سکے ، اس کی پارٹی کے دیگر لوگوں کی صفائی ہوسکتی ہے ، جاوید ہاشمی پر پارٹی ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام درست ثابت ہوا تھا ، نوازشریف کو کسی صورت محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا ، اسمبلیاں آج ٹوٹ جائیں ہم انتخابی میدان میں اترنے کیلئے تیارہیں ، پنجاب سے بھی اہم شخصیات سے بات چیت چل رہی ہے اور عید سے پہلے کئی خوشخبریاں قوم کو ملیں گی ، بابر اعوان (آج ) جمعہ کو پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے ، کوشش ہے شیخ رشید تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں ، آرمی چیف نے صاف شفاف انتخابات کی یقین دہانی کروائی تھی ، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر دونوں جگہ پر فوج تعینات ہوگی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کیصحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت

جمعرات 22 جون 2017 23:26

نوازشریف نے جے آئی ٹی اور اداروں کو دھمکانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اگر جے آئی ٹی اور اداروں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی تو عوامی تحریک تیار ہے ، عوام کے ساتھ پوری شدت سے سڑکوں پر آئیں گے ، نوازشریف کے پاس دفاع کیلئے کچھ نہیں بچا، میرے پاس ایسے ڈرائی کلینز نہیں جس سے آصف علی زرداری کی صفائی ہو سکے ، اس کی پارٹی کے دیگر لوگوں کی صفائی ہوسکتی ہے ، مخدوم جاوید ہاشمی پر پارٹی ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام درست ثابت ہوا تھا اور اس بارے میں تحقیقات کروائی گئی تھیں ، نوازشریف کا بچائو ناممکن ہے انہیں کسی صورت محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا ، اسمبلیاں آج ٹوٹ جائیں ہم انتخابی میدان میں اترنے کیلئے تیارہیں ، پنجاب سے بھی اہم شخصیات سے بات چیت چل رہی ہے اور عید سے پہلے کئی خوشخبریاں قوم کو ملیں گی چیف آف آرمی سٹاف نے صاف شفاف انتخابات کی یقین دہانی کروائی تھی ، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر دونوں جگہ پر فوج تعینات ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آبادمیں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے استعفیٰ دیکر اپنی عزت بچانے کا موقع گنوا دیا ، ان کا بچائو نا ممکن ہے ، فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے ، نوازشریف نے اگر جے آئی ٹی اور اداروں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی تو عوامی تحریک تیار ہے ، عوام کے ساتھ پوری شدت کے ساتھ سڑکوں پر آئیں گے ، نوازشریف کے پاس دفاع کیلئے کچھ نہیں بچا ، ایک قطری کی آس رہ گئی تھی اس کے ساتھ رقوم کی بینک سے منتقلیوں کی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے یہ خط ویسے بھی ردی کی ٹوکری میں چلا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے نہ آنے کی بات نہیں ہے ، بنی گالہ کی جائیداد کے بارے میں بھی جمائمہ کو آنے کی ضرورت نہیں پڑی اس نے بینک سے ہونے والی منتقلیوں کی دستاویز بھیج دیں جو میں نے سپریم کورٹ میں بھیج دیں اسی طرح قطری شہزادے کو بھی بینک دستاویزات جے آئی ٹی کو ارسال کرنی چاہیے تھی ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما تحریک انصاف میں آنا چاہتے ہیں مگر انتقامی کاروائی کی وجہ سے گریز کر رہے ہیں اگر ان کے خلاف اس انتقامی کاروائی کا خطرہ نہ ہو تو میں میڈیا کو یہ نام جاری کرنے کو تیار ہوں ، سندھ سے بھی ایک بڑا گروپ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہے ، پنجاب سے بھی اہم شخصیات سے بات چیت چل رہی ہے اور عید سے پہلے کئی خوشخبریاں قوم کو ملیں گی ۔

عمران خان نے کہا کہ میرے پاس ایسا ڈرائی کلینز نہیں ہے جس سے آصف زرداری کی صفائی ہوسکے اس کی پارٹی کے باقی تمام لوگ آسکتے ہیں ، قمر زمان کائرہ کی اصل جگہ تحریک انصاف ہے ، میں خود چاہتا ہوں کہ قمر زمان کائرہ ہماری جماعت میں آجائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تصویر لیک پر اتنا کیوں شور مچایا جا رہا ہے ، ایک ایسی تصویر تو سامنے آئی ہے جس میں 45 سالوں کا بچہ ’’چوسنی‘‘ کا انتظار کر رہا ہو ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میانوالی اور لاہور سے انتخابات سے حصہ لینے کی تصدیق کرتا ہوں ، راولپنڈی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا کوشش ہے کہ شیخ رشید احمد پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں ،انہیں تحریک انصاف میں آنے کی دعوت دے چکا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے ایسی صورتحال بن گئی ہے کہ اگر انتقامی کاروائی کا خطرہ نہ ہوتا تو لوگوں کی قطاریں لگ جاتیں اور مسلم لیگ (ن) ٹوٹ جاتی ۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک چلانے کی کیا ضرورت ہے نوازشریف باعزت راستے کا موقع خود گنوا چکے ہیں ،آصف علی زرداری سے بھی زیادہ شریف برادرران نے کرپشن کی ہے ، 30سالوں میں ایک سے 30فیکٹریاں بن گئیں ، بڑا اٹھتا ہے کہ کہتا ہے کہ ہر دور میں ہمارا احتساب ہوا ، ایسا ہوتا تو 30فیکٹریاں کہاں سے آ گئیں ، بچوں کے پاس اربوں روپے کہاں سے آگئے ، چھوٹا بھائی پانامہ مافیا ہیڈ پہن کر مظلوم بننے کی کوشش کرتا ہے ، اربوں روپے کے اثاثے ان کی کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں اب تو اسحاق ڈار کے پاس بھی دبئی میں 20ارب کے 2ٹاور اورڈیڑھ ارب روپے کا گھر ہے ، یہ سب کہاں سے آیا ۔

انہوں نے مخدوم جاوید ہاشمی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لندن کا یہ فلیٹ 1983میں شوکت خانم بننے سے پہلے خریدا تھا بلکہ خود میری والدہ میرے اس فلیٹ میں ٹھہرتی تھیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف سے ان کی جو ملاقات ہوئی اس میں آرمی چیف نے صاف شفاف انتخابات کی یقین دہانی کروائی کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر دونوں جگہ پر فوج تعینات ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنما بابر اعوان (آج ) جمعہ کو پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات