29 جون سی4 جولائی تک اس آسامی کیلئے ہیڈآفس سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد میں انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا، اعلامیہ

جمعرات 22 جون 2017 23:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد نے محکمہ قانون میں ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل بی پی ایس 19کے تمام اہل امیدواروں کو مطلع کیا ہے کہ 29 جون 2017ء سی4 جولائی 2017ء تک اس آسامی کے لئے ہیڈآفس سندھ پبلک سروس کمیشن حیدرآباد میں انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا، تما م اہل امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دستاویزات کی اصل اور ایک تصدیق شدہ فوٹو کاپی سیٹ ساتھ ضرور لائیں، انٹرویو کے دن ان کی دستاویزات کا معائنہ کیا جائے گااور صرف اہل امیدواروں کو انٹرویوز میں حاضر ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

درایں اثناء کمیشن نے محکمہ قانون سندھ میں اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل گریڈ 17اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گریڈ 17کے تمام اہل امیدواروںکو مطلع کیا ہے کہ 18 او ر19 جولائی 2017ء کو ان آسامیوں کے لئے ابتدائی تحریری ٹیسٹ حیدرآباد ، کراچی ، سکھر میں ہوں گے، اس سلسلے میں امیدواروں کو کا ل لیٹر ارسال کئے جارہے ہیں 13 جولائی تک کال لیٹر موصول نہ ہونے کی صورت میںہیڈ آفس ایس پی ایس سی یا کمیشن کی ویب سائٹس وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :