جامعہ سندھ جامشورو میں وزیراعظم کے لیپ ٹاپ اسکم کے تیسرے مرحلے کے تحت جامعہ سندھ کے 44 پی ایچ ڈی اسکالرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے

جمعرات 22 جون 2017 23:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) جامعہ سندھ جامشورو میں وزیراعظم کے لیپ ٹاپ اسکم کے تیسرے مرحلے کے تحت جامعہ سندھ کے 44 پی ایچ ڈی اسکالرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، اس سلسلے میں سید غلام مصطفی شاہ ایڈمنسٹریشن بلاک میں واقع سینیٹ ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں رجسٹرار سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے، یہ تقریب جامعہ سندھ کے فوکل پرسن برائے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم ڈاکٹر وزیر علی بلوچ کی جانب سے منعقد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :