ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو نے بی اے (پاس) پارٹ دوم کے سالانہ امتحانات 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 22 جون 2017 23:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو نے بی اے (پاس) پارٹ دوم کے سالانہ امتحانات 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، اعداد و شمار کے مطابق امتحانات میںکل 11 ہزار 146 امیدواروں نے حصہ لیاجن میں سے 882 امیدوار فرسٹ کلاس، 8050 امیدوار سیکنڈ کلاس اور 403 امیدوار تھرڈ کلاس میں کامیاب قرار پائے، 1149 امیدواروں کو ناکام قرار دیا گیا، 101 امیدوار امتحانات سے غیر حاضر رہے جبکہ 560 امیدواروں کے نتائج مختلف وجوہ کی بناء پر روک لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :