میئر حیدرآباد کی صحافی سے تعزیت

جمعرات 22 جون 2017 23:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء)مئیر حیدرآباد سید طیب حسین،ڈپٹی مئیر سید سہیل مشہدی،میونسپل کمشنر شاہد علی خان اور ارکان کونسل بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادنے صحافی غلام قا در توصفی سے ان کی بہن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور غلام قادر توصیفی سمیت تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔