پبلسٹی سائن بو رڈ کی بھرمار ہے، صنعتی ماحول خراب ہو رہا ہے ،بارشوں میں پبلسٹی ہورڈنگ گرنے سے حادثات ہونے کے خدشات ہیں، گوہر اللہ

جمعرات 22 جون 2017 23:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہرالله نے صنعتوں سے متصل سائٹ میں پبلسٹی ہورڈنگ تیز ہواؤں سے گرنے اور محنت کشوں کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائٹ میں پبلسٹی سائن بو رڈ کی بھرمار ہے اس سے صنعتی ماحول خراب ہو رہا ہے ،بارشوں میں پبلسٹی ہورڈنگ گرنے سے حادثات ہونے کے خدشات ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کی اجازت کے بغیر سائٹ میں پبلسٹی ہورڈنگ کی تنصیب غیر قانونی ہے ، ایم ڈی سائٹ پبلسٹی ہو رڈنگ کا فو ری نوٹس لیتے ہوئے سائٹ بورڈ ہٹانے کے احکامات جا ری کریں۔