سندھ بھر میں زکوٰة فنڈ مستحقین میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جارہا ہے، مشیر وزیراعلیٰ شمیم ممتاز

غریب اور نادار افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے

جمعرات 22 جون 2017 23:35

․حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ سماجی بہبود شمیم ممتازنے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران سندھ بھر میں زکوٰة فنڈ مستحقین میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جارہا ہے، غریب اور نادار افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے تاکہ وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح عید کی خوشیا ںاپنے بچوں کے ساتھ منا سکیں۔

وہ سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں غریب ومستحق افراد میں چیک ، 50 افراد میں مفت راشن اور معذور افراد میں ٹرائی سائیکل اور وہیل چیئر تقسیم کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو سید سجاد حیدر ،روٹری کلب کے اقبال میمن ،درشن لعل لالکانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شمیم ممتاز نے نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی زکوٰة کمیٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں جو کہ بلا تفریق شفاف طریقے سے مستحقین میں زکوٰة کی تقسیم کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، 3 عدد ٹرائی سائیکل ،3 وہیل چیئرز روٹری کلب کراچی کی طرف سے معذور افراد میں تقسیم کی گئیں ، اس موقع پر ضلعی زکوٰة کمیٹی کی طرف سے پائلٹ پروجیکٹ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کمپلیکس( آر سی پی ایچ) کے ٹریننگ سینٹر وحدت کالونی ملٹی پرپز کو ایک لاکھ 20 ہزار ، پائلٹ سوشل ویلفیئر کو 2 لاکھ 22 ہزار ، دارلامان کو ایک لاکھ 17 ہزار600 ، دارلاطفال کو ایک لاکھ 21 ہزار 800 جبکہ آر سی پی ایچ کو ایک لاکھ 11 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے، اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسعید ہ بانو، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد بلوچ اور سوشل ویلفیئر کے دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبائی مشیر شمیم ممتاز نے دستکاری کرنے والے مر د و خواتین میں تین تین ہزار روپے کے چیک اور غریب افراد میں عید کے کپڑے ، جوتے اور اسٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :