پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ملتان میں میٹرو فیڈر روٹس کیلئے ائیر کنڈیشنڈ بس سروس شروع کر رہی ہے

جمعرات 22 جون 2017 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ملتان میں میٹرو فیڈر روٹس کے لئے ائیر کنڈیشنڈ بس سروس شروع کر رہی ہے۔ابتدائی مرحلے میں 100 ائیر کنڈیشنڈ بسیں ، 11 فیڈر روٹس پر چلائی جائیں گی جس سے اندازا 75000 ملتان کے لوگ روزانہ مستفیدہو ں گے۔مربوط نظام کے ذریعے ان تمام فیڈر روٹس کو کرایہ اور آپریشنل نطام کی بہتری کے لئے میٹرو بس لائن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عبد الرحمان ، چیف آپر یٹنگ آفیسر ویڈا ٹرانزٹ سلوشن نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں فیڈر بس پراجیکٹ کو چلانے کے لئے بسیں ملتان پہنچ چکی ہیں۔ ان بسوں کے ساتھ انجنئیرز اور ٹیکنیکل ماہرین کی ٹیم بھی آئی ہیں جو فیڈر روٹس بس کے ڈرائیورز اور عملے کو ٹریننگ دے رہی ہیں تا کہ ملتان کے عوام ایک جدید ، سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ سہولت سے مستفید ہو ں سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بس سروس جولائی 2017 میں شروع ہو نے کا امکان ہیاور ہم اس آپریشن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :