بچوں کی تعلیمی ضروریات کا خیال رکھنا ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے‘ ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

جمعرات 22 جون 2017 23:21

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)غریب اورمستحق طلباء کے لئے سکالرشپ یامالی امدادملکی ترقی کی ضمانت اورطلباء کے اعتماد کاباعث ہے‘ بچوںکی تعلیمی ضروریات کاخیال رکھاجاناہرمحب وطن شہری کی ذمہ داری ہے‘ مخیرحضرات اپنابھرپورکرداراداکرکے ایک عظیم صدقہ جاریہ سے فیض یاب ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی رحیم یارخان کیمپس محمدعدنان اختر، ڈویژنل منیجرادارہ تعلیم وآگہی محمدفرحان عامرنے ادارہ تعلیم وآگہی ٹرسٹ کے زیراہتمام ذہین ومحنتی طلباء میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ اساتذہ بھی طلباء کی رہنمائی کرکے امداد دلوائیں تاکہ ذہین طلباء کاتعلیم سے رشتہ اورمضبوط ہواساتدوںکے لئے طلباء کسی طرح اولادسے کم نہیں اوران کی ترقی ہی اساتذہ کامشن ہوناچاہیے، طلباء کواپنی تعلیم میں مزیدلگن اورشوق کاعنصرشامل کرناہوگا تاکہ وہ لوگوںاورخاندانوںکی توقع کوپوراکرسکیں، ملک کی ترقی کاانحصارطالب علموںکی شبانہ روزمحنت پرمنحصرہے انہوںنے کہاکہ حکومت تعلیم کے فروغ اورکوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لئے پوری طرح سرگرم عمل ہے ذہین اورمحنتی طلباء وطالبات ہی ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرسکتے ہیں اس موقع پرسینئرہیڈماسٹرمحمدشاہدسلیم اورعابدجمیل بھی موجودتھے۔