وزیر اعلیٰ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت رکشے تقسیم کرنے کی تقریب

جمعرات 22 جون 2017 23:21

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا نے ضلعی چیئرمین زکواة و عشر کمیٹی خواجہ محمد ادریس کے ہمراہ ضلعی زکواة آفس میں بے روزگار مستحق افراد میں وزیر اعلیٰ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت رکشے تقسیم کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی بہبود کے مختلف شعبہ جات میں کارہائے نمایاں سر انجام دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زکواة و عشر کمیٹی کے تعاون سے مستحق بے روزگار افراد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے رکشوں کی فراہمی سے یہ محنت کش بغیر کسی معاشی مسائل کے اپنا باعزت روزگار کما سکیں گے۔اس موقع پر ضلعی چیئرمین عشر و زکواة کمیٹی خواجہ محمد ادریس نے کہا کہ دفتر ضلعی چیئرمین و عشر زکواة کمیٹی کے توسط سے ضلع بھر کے 5ہزار سے زائد مستحق افراد کی معاشی کفالت کی جا رہی ہے اس کے علاوہ ووکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور کامرس کالجز میں زیر تعلیم ہونہار طلباء و طالبات کو بھی ماہانہ وظیفہ اور کورس مکمل کرنے کے بعد روزگار کے لئے مالی معاونت فراہم کی جا تی ہے۔

متعلقہ عنوان :