پہلا آل قلات فلڈ لائٹ رمضان کپ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ، کوارٹر فائنل رائونڈز میں شہید سیف اللہ کرکٹ کلب نے فائٹر کرکٹ کلب کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 22 جون 2017 23:21

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پہلا آل قلات فلڈ لائٹ رمضان کپ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے سلسلے میں کوارٹر فائنل رائونڈز میں شہید سیف اللہ کرکٹ کلب نے فائٹر کرکٹ کلب کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے میچ میں یونائٹڈ کرکٹ کلب نے ینگ آفیسرکرکٹ کلب کو شکست دیدی اور آفیسر کرکٹ کلب نے مغل محمڈن کو ہرا یا اور سپر اسٹار کرکٹ کلب نے معز ریڈ کرکٹ کلب کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کرلیا ،(آج) بدھ کو دونوں سیمی فائنل رائونڈ پہلا سیمی فائنل میچ رات گیارہ بجے جہاز میدان میں یونائٹڈ کرکٹ کلب بمقابلہ سپر اسٹار کرکٹ کلب جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ شہید سیف اللہ کرکٹ کلب بمقابلہ آفیسر کلب کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جبکہ کل بروز ہفتہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائیگا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر قلات جلا ل الدین کاکڑ اور ایس پی قلات لعل جان بلوچ ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :