پالیس ہر دم عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے چوکس ہے،ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل احمد کھرل

مردم شماری اور خانہ شماری مہم کے دوران پولیس نے قیام امن میں نمایاں کردار ادا کیا پولیس اہلکاروں کے مسائل کے حل کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، ضلعی پولیس افسران سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 23:19

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل احمد کھرل نے کہا ہے کہ جعفرآباد پولیس نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں بلکہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران پولیس آفیسران اور اہلکاروں نے اپنی جانیں بھی قربان کیں ہیں، مردم شماری اور خانہ شماری مہم کے دوران پولیس نے قیام امن میں نمایاں کردار ادا کیا پولیس اہلکاروں کے مسائل کے حل کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس آفیسروں کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس چوکس ہے پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈیرہ اللہ یار میں ضلعی پولیس دفتر کے سبزہ زار میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی جعفرآباد طارق حسین خلجی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد طارق قمر بلوچ ڈپٹی کمشنر صحبت پور آغا شیر زمان ایس ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی ایس ڈی پی او جھٹ پٹ دیدار علی مگسی و دیگر آفیسران بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد ان اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہنا ہے جنہوں نے مردم شماری اور خانہ شماری کے دوران اپنی ڈیوٹی بہتر طور پر سرانجام دی اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا جس پر آئی جی پولیس بلوچستان نے ان ہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا تاکہ جوانوں میں کام کرنے کا جزبہ مزید پروان چڑھے ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اپنے فرائض سے کسی طور غافل نہیں علاقے اور عوام کے تحفظ کیلئے دیرپا اور سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں کسی کو بھی عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اچھے اور لائق پولیس آفیسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں کارکردگی کی بنیاد پر ایس ایچ او تعینات کیا جائے گا بلاشبہ جعفرآباد پولیس صوبے کی بہادر اور دلیر فورس ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے جانوں کی بھی قربانیاں پیش کیں لیکن اپنے فرائض میں کوتاہی کے مرتکب نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ جعفرآباد سمیت رینج کے تمام اضلاع کے پولیس کے مسائل اپنے وسائل میں رہتے ہوئے حل کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :