لو را لا ئی کے علا قے میختر میں تبلیغی جما عت کی وین مخا لف سمیت سے آ نے والی ڈاٹسن سے ٹکرا گئی،ایک جا ں بحق 9افراد زخمی ہو گئے

ڈیرہ مراد جما لی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ہندو تا جر کو قتل کر دیا گیا،زیا رت میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جان کی با زی ہا ر گیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

جمعرات 22 جون 2017 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) بلو چستان کے ضلع لو را لا ئی کے علا قے میختر میں تبلیغی جما عت کی وین مخا لف سمیت سے آ نے والی ڈاٹسن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق جبکہ خا تو ن سمیت 9افراد زخمی ہو گئے ہیں ،زیا رت میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جان کی با زی ہا ر چکا ہے جبکہ ڈیرہ مراد جما لی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ہندو تا جر کو قتل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز لورالائی میخترعلا قے میں سور ڈاکی کے قریب تبلیغی جماعت کی وین اور مخا لف سمیت سے آ نے والی ڈاٹسن کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص نورالبشرولدگل بشرسکنہ سوات موقع پر جاںبحق جبکہ ان کے ساتھی شیرعلی ولددرانی ، روناگل ولدمیر باچا6تبلیغی جما عت کے افراد سمیت وین ڈرائیور داود ولدحکیم خان ،امیر محمد اور انکی بہن ملالئی بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو فو ری طو ر پر لورالائی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو شدید زخمیوں کو ملتان ریفر کر دیا گیا ہے ادھر گزشتہ شب بلو چستان کے ضلع زیا رت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما حاجی ایاز پانیزئی نا می شخص جا ں بحق ہو گئے ہیں جن کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں ڈیرہ مرادجمالی بس اڈہ مین بازار میں جنرل اسٹور دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ہندو تا جر دیپک کمار ہلاک ہوگیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں دریں اثنا ء ہندوکمیو نٹی کی جانب سے واقعہ کے خلا ف قومی شاہراہ کو بلا ک کر کے احتجا ج کیا گیا بلکہ پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :