ڈیرہ مراد جمالی ، ہندو تاجر دیپک کمار کا قتل، نصیرآباد پولیس محترک ہو گئی

شہر بھر میں ناکہ بندی ،داخلی خارجی راستے سیل ،مختلف مقامات پر چھاپے ،8مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرکے تفتیش شروع کردی

جمعرات 22 جون 2017 23:18

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) ڈیرہ مراد جمالی میں قتل ہونے والے ہندو تاجر دیپک کمار کے واقعہ کے نصیرآباد پولیس محترک ہو گئی شہر بھر میں ناکہ بندی داخلی خارجی راستے سیل مختلف مقامات پر چھاپے آٹھ مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد شرجیل کریم کھرل ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے ڈیرہ مراد جمالی میں قتل ہونے والے ہندو تاجر دیپک کمار کے واقعہ کا نوٹس لتیے فوری ملزمان کی گرفتار ی کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی سرکل نصیب الله کھوسہ کی ہدایت پر پولیس مختلف علاقوں میں بھاری پولیس نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا گیااور شہر بھر میں ناکہ بندی کرتے ہوئے داخلی خارجی راستے سیل کردیئے گئے اور مختلف مقامات پر چھاپے آٹھ مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد شرجیل کریم کھرل نے ایس ایچ او سٹی کو معطل کرکے تنزولی کردی گئی ہے ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی نصیب الله کھوسہ کے مطابق آٹھ مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی ہے انشاء الله ہندو تاجروں کو نشانہ بنانے والے گروہوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :