وزیراعظم کا مشن پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے،خرم دستگیر خان
جلد سوات میں تمباکو ریسرچ سنٹر قائم کر دیا جائیگا ،باجوڑ اور دیر میں تمباکو کی کاشت بھی شروع کی جائیگی، تمباکو پر تحقیق کرنیوالے طلباء و طالبات کیلئے سالانہ ایک لاکھ روپے گرانٹ دی جائیگی پاکستان کی زرخیز مٹی کی طرح یہاں موجود لاکھوں زرخیز ذہنوں کی کاوشوں سے معیشت مستحکم ہو گی ،عوام بھی تحقیق سے مستفید ہوں گے، وفاقی وزیر صنعت وتجارت کا تقریب سے خطاب
جمعرات 22 جون 2017 23:16
(جاری ہے)
انہوں نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے گریڈ ایک تا چار کے ملازمین کی تنخواہ میں 40 فیصد، گریڈ پانچ تا دس 45 فیصد اور گریڈ 11 تا 15 50 فیصدکے اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ میں اضافہ کا مقصد ملازمین کی مزید حوصلہ افزائی اور ادارے کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ملازمین حقیقی معنوں میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو 21 ویں صدی کا ادارہ بنانے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں گے، خیبرپختونخوا کی معیشت میں تمباکو کی مصنوعات کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ ملازمین ہمت اور محنت کی بدولت لاکھوںکاشتکاروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو بلاواسطہ فائدہ پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ساتھ لاکھوں افراد منسلک ہیں اور اپنا ذریعہ معاش اسی میں تلاش کرتے ہیں، جو کمپنیاں ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں وہ اپنے آپ کو ٹیکس نیٹ میںشامل کریں تاکہ ان پر قوانین لاگو ہوں۔ انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ 2013ء سے قبل پورا پاکستان خون اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، ایک اذیت ناک سفر طے کرکے ہم یہاں تک پہنچیں ہیں اور اب ہم الحمد الله اندھیروںسے روشنی کی جانب آ گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دلیرانہ فیصلوں اور بہترین سیاسی بصیرت کی بدولت آج ملک میں امن کی فصل لہلہانے لگی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کی عفریت سے چھٹکارا مل گیا ہے اور انشاء الله لوڈ شیڈنگ کا بھی بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت آنے والی نسل کیلئے ایک روشن، صحت افزاء اور پرامن پاکستان کیلئے دن رات محنت اور لگن میں مصروف ہے۔مزید اہم خبریں
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.