فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے حق آئے گا‘حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ‘سردار ایاز صادق

عمران خان جتنے ذاتی حملے کرتے ہیں اللہ اتنے میرے گناہ معاف کرتا ہے‘اسپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 23:16

فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے حق آئے گا‘حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ‘سردار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ سپریم کورٹ کا انشا اللہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے حق آئے گا،عمران خان جتنے ذاتی حملے کرتے ہیں اللہ اتنے میرے گناہ معاف کرتا ہے۔ ان خیالات کااظہارا نہوںنے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے کہاکہ انشاء اللہ سپریم کورٹ کا انشا اللہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے حق آئے گا۔

انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے اتنے میرے گناہ نہیں جتنے عمران خان نے دھو دیے ہیںکیونکہ وہ جتنے ذاتی حملے کرتے ہیں اللہ اتنے میرے گناہ معاف کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو لو گ حکومت کے وقت سے پہلے جانے کی باتیں کرتے ہیں وہ ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ انشاء للہ مسلم لیگ (ن) اپنی حکومت پوری کرے گی اور 2018کے انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہوکر پھر حکومت بنائے گی ۔