بمباری سے البغدادی کی ہلاکت کا قوی امکان ہے، روس

جمعرات 22 جون 2017 23:12

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سائرومولوٹووکا کہنا ہے کہ روسی بمباری سے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے مارے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ روسی طیاروں کی بمباری سے داعش کا سربراہ مارا جا چکا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ داعش کے سربراہ کے مارے جانے کی دیگر مختلف ذرائع سے بھی تصدیق ہوئی ہے۔روسی طیاروں نے گزشتہ ماہ رقہ میں داعش کی کمانڈ فورس کو نشانہ بنایا تھا، 16جون کو روسی وزارت دفاع نے مارے جانے والے داعش جنگجوئوں میں داعش سربراہ کے شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :