افغانستان :خود کش کار دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی،60افراد زخمی

جمعرات 22 جون 2017 23:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) افغانستان میں بینک کے باہر خود کش کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 34 ہوگئی ،واقعے میں 60افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

خودکش حملہ آور نے لشکر گاہ میں بینک کے باہر کھڑے لوگوں کو نشانہ بنایا، حملہ اس وقت کیا گیا جب سرکاری ملازمین اور شہری اپنی تنخواہیں نکلوانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو جس اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اس کے ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔طالبان سمیت کسی گروپ نے بھی ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :