گورنرخیبرپختونخواکا صحافی محمودجان بابرکے بھائی کی وفات پراظہارافسوس

جمعرات 22 جون 2017 23:12

گورنرخیبرپختونخواکا صحافی محمودجان بابرکے بھائی کی وفات پراظہارافسوس
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے صحافی محمودجان بابر کے بھائی کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے گورنر نے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی ہے۔