گورنرخیبرپختونخواکے زیرصدارت ایڈورڈکالج کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس

جمعرات 22 جون 2017 23:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)ایڈورڈکالج کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کالج کے اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری اوربعض نئے مضامین میں بی ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن سیدظفرعلی شاہ،سیکرٹری فنانس شکیل قادر،بشپ آف پشاور ھمفرے سرفراز بیٹر سمیت کالج کے پرنسپل، بورڈ آف گورنر کے ارکان اورپرنسپل سیکرٹری ٹوگورنرسکندرقیوم نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرنسپل کے پیش کردہ رپورٹ کی منظوری دیتے ہوئے اسے سراہا گیا اورکالج کے بعض دیگر امور کے حوالے سے بھی منظوری دی گئی۔