گاڑی پرناظم ٹائون ٹوکے نام کی تختی استعمال کرنیوالے شخص کیخلاف کارروائی کیلئے مراسلہ

جمعرات 22 جون 2017 23:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ناظم ٹائون ٹوفریداللہ خان نے گاڑی پران کے عہدے کے نام کی تختی استعمال کرنیوالے شخص کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوںکومراسلہ کردیاہے،تفصیلات کے مطابق ناظم ٹائون ٹوفریداللہ خان نے صحافیوں سے کہاہے کہ ٹائون ٹوپنام ڈھیری سے تعلق رکھنے والے ٹائون کونسلر کاپی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیںہے،وہ قومی اتحاد جرگہ سے ٹائون کونسلرمنتخب ہوئے جنہوںنے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارنہیںکی تھی جوپی ٹی آئی کے نام کوکیش کرکے دوسری سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیارکرچکے ہیںاس کے علاوہ وہ سستی شہرت کی خاطر اپنی گاڑی پرناظم ٹائون ٹوفریداللہ خان کے نام کی تختی لگاکرگھوم رہے ہیںجوغیراخلاقی اورغیرقانونی امرہے۔

انہوںنے کہاکہ متعلقہ ٹائون ممبرکومتنبہ کردیاگیاہے کہ وہ فوری طورپرگاڑی سے ناظم ٹائون ٹوکی تختی ہٹادیںبصورت دیگران کیخلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان پارٹی کوخیربادکہنے کاسوچ بھی نہیںسکتے ہیںبلکہ دوسری بڑی بڑی سیاسی پارٹیوںکے عہدیداراورکارکن پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت اختیارکررہے ہیں۔انہوںنے انکشاف کیاکہ عیدالفطر کے بعدپی ٹی آئی میں مزیدنامی گرامی شخصیات باقاعدہ شمولیت کااعلان کرینگی۔

متعلقہ عنوان :