مسافروں سے زیادہ کرایہ وصولی کی شکایات ‘ ضلع ناظم پشاور کا سخت نوٹس

جمعرات 22 جون 2017 23:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) پبلک ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بیس سے پچاس فیصد تک کرایہ میں از خود اضافے کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو مراسلے ارسال کرتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی ‘اس سلسلے میں انہوں نے جی ٹی روڈ ‘ موٹروے ٹول پلازہ ‘ چارسدہ رو ‘ کوہاٹ روڈ ‘ جمروڈ روڈ اور رنگ روڈ پر ٹیمیں مقررکرنے کی ہدایت کی اور اسی طرح اڈوں سے نکلنے والی ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کرنے اور مسافروں سے کرایہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کردی ‘ اس سلسلے میں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شکایت کی صورت میں ضلع ناظم شکایات سیل نمبر 9210363 پر براہ راست ر ابطہ کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے ٹرانسپورٹروںکو تنبیہ کی کہ ٹرانسپورٹرسرکاری کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ وصول کریں بصورت دیگر سخت کاروائی کیلئے تیاررہے اور انکو عید جیل میں ہی گزارنی پڑے گی اس سلسلے میں ضلع ناظم نے خود بھی چھاپے مارنے کا اعلان کیا -

متعلقہ عنوان :