Live Updates

حلقے میں پری پول دھاندلی شروع ہو چکی، الیکشن کمیشن شکایات کے باوجود ایکشن نہیں لے رہا ، پی ٹی آئی امیدوارانجیب ہارون کا الزام

حکومتی امیدوار اپنی کامیابی کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں،جولائی کو پی ایس 114کے عوام تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کو جتوا کر ان کو دن میں تارے دکھا دیں گے، عوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و پی ایس 114کے نامزد امیدوار انجینئر نجیب ہارون نے کہا ہے کہ حلقے میں پری پول دھاندلی سر عام ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ حکومتی امیدوار اپنی کامیابی کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

گزشتہ 9سال سے اقتدار میں ہیں لیکن حلقے کی عوام کی خدمت ان کو یاد نہیں تھی۔ آج ضمنی انتخاب پر اثر انداز ہونے کے لئے حکومتی وسائل کا منہ کھول دیا ہے۔ لیکن حلقے کے عوام ان کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔ 9جولائی کو پی ایس 114کے عوام تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کو جتوا کر ان کو دن میں تارے دکھا دیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ شب اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں اعظم بستی اور محمود آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری سردار عبد العزیز ،سیف الرحمان خان، سرور راجپوت، بلال غفار ، اکبر موریجو، امجد جاہ ،راجہ اظہر ، علا ولدین آغا، رحمت خان سواتی اور دیگر رہنما?ں نے بھی خطاب کیا۔ انجینئر نجیب ہارون نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ن آزمائی ہوئی جماعتیں ہیں۔ حلقے کے عوام آزمائے ہوئے سیاسی پنڈتوں کومزید نہیں آزمائیں گے بلکہ پی ایس 114کے عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے تبدیلی کے اس سفر میں تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات