بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ظلم کے ذریعے دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،محمد یعقوب شیخ

کستانی جھنڈوں میں لپٹی کشمیریوں کی لاشیں حقوق انسانی کے اداروں کو جھنجوڑ رہی ہیں۔ کشمیری قیادت پاکستان کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتی ہے،جماعة الدعوة راہنماء کا افطار ڈنر سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما و نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت سے حواس باختہ ہوکر ظلم کے ذریعے ان کی آواز دبانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ پاکستانی جھنڈوں میں لپٹی کشمیریوں کی لاشیں حقوق انسانی کے اداروں کو جھنجوڑ رہی ہیں۔

کشمیری قیادت پاکستان کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے، پاکستان کشمیریوں سے لاتعلق نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے دورہ کراچی کے دوران فیڈرل بی ایریا اور گلشن حدید میں دعوت افطار و دیگر مقامات پر درس قرآن کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ آج کشمیریوں کے جذبہ حریت نے ہمیں نظریہ پاکستان پر متحد اور برصغیر کے تمام مسلمانوں کو بیدار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ کشمیریوں کے دل میں پاکستان کی کیا قدر ہے۔ حکومت پاکستان اقوام عالم کو ساتھ ملاکر کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کسی ایک جماعت یا پارٹی کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ ہمیں مظلوم کشمیری قوم کی کھل کر مددوحمایت کرنی چاہیے۔ مودی سرکارنے بیرونی قوتوں کی شہ پر آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، لیکن دنیا کے سامنے جھوٹا پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہونے کا کردار اداکرے۔ حکومت و اپوزیشن سمیت تمام سیاسی و سماجی تنظیمیں کشمیر کے مسئلہ پر ایک ہو جائیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں اپنا خون اور قربانیاں پیش کرنے والے کشمیریوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ انہیں مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔رواں سال کو کشمیر کے نام کرنے کا مقصد بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔