Live Updates

مسلم لیگ (ن) آئین وقانون پر عمل مکمل یقین رکھتی ہے ،کوئی بھی ادارہ جے آئی ٹی کو معاونت فراہم کرنے سے انکار نہیں کرسکتا ،عمران خان کے جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشیوں کا بدلہ عوام 2018کے انتخابات میں لے گی ، صحافی برادری کی شکر گزار ہوں کہ آج وہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئی ، اہل صحافت نے ہمیشہ حق، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا ، پی ٹی آئی نے شائستگی کا کلچر ختم کر کے بدنما رویوں کی منفی روایت قائم کی

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 23:06

مسلم لیگ (ن) آئین وقانون پر عمل مکمل یقین رکھتی ہے ،کوئی بھی ادارہ جے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئین وقانون پر عمل مکمل یقین رکھتی ہے ، کوئی بھی ادارہ جے آئی ٹی کو معاونت فراہم کرنے سے انکار نہیں کرسکتا عمران خان کے جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشیوں کا بدلہ عوام 2018کے انتخابات میں لے گی ، صحافی برادری کی شکر گزار ہوں کہ آج وہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئی ، اہل صحافت نے ہمیشہ حق، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا ، پی ٹی آئی نے شائستگی کا کلچر ختم کر کے بدنما رویوں کی منفی روایت قائم کی۔

جمعرات کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے بلوائیوں کی قابل مذمت غنڈہ گردی صحافیوں نے دیکھ لی ، تحریک انصاف نے اب اداروں کے بعد افراد پر حملوں کی مجرمانہ سرگرمیاں شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ صحافی برادری کی شکرگزار ہیں کہ آج وہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئے ، اہل صحافت نے ہمیشہ حق ، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا ، پی ٹی آئی نے شائستگی کا کلچر ختم کر کے بدنمارویوں کی منفی روایت قائم کی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہمیشہ سے میںنہ مانوں کی رٹ غیر مناسب ہے ، وزیراعظم محمد نوازشریف چاہتے ہیں کہ سب کچھ عوام کے سامنے آئے ، وزیراعظم نے اپنی تین نسلوں کو احتساب کیلئے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئین وقانون پر عمل مکمل یقین رکھتی ہے ، عمران خان کے جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشیوں کا بدلہ عوام 2018کے انتخابات میں لے گی ، وزیراعظم کا ٹیکس ریٹرن ریکارڈ کا حصہ ہے ، عوام اب صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے گی ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو 2018میں کوئی بھی ووٹ کی طاقت سے ہرا نہیں سکتا ، جے آئی ٹی کو ہر قسم کے اختیارات حاصل ہیں ، کوئی بھی ادارہ جے آئی ٹی کو معاونت فراہم کرنے سے انکار نہیں کرسکتا، کراچی آپریشن اور ضرب عضب کے نتائج سب کے سامنے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات