پاکستان اور ترکی بہت سے اہم معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں ، پاکستان قبرص پر ترکی کی پوزیشن اور ہر رنگ ونسل کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک وزیراعظم سے گفتگو

آرمی چیف کی ترک وزیراعظم سے ملاقات ،خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اوردونوں بردار ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال،بن علی یلدرم کی خطے اور اسلامی دنیا میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف ، کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ،آئی ایس پی آر

جمعرات 22 جون 2017 23:06

پاکستان اور ترکی بہت سے اہم معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں ، پاکستان ..
راولپنڈی /انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی بہت سے اہم معاملات پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں ، پاکستان قبرص پر ترکی کی پوزیشن اور ہر رنگ ونسل کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت پر ترک وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اوردونوں بردار ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے خطے اور بڑی اسلامی دنیا میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی بہت سے اہم معاملات پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں اور پاکستان قبرص پر ترکی کی پوزیشن اور ہر رنگ ونسل کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔