کراچی ، پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات سے قبل PS-114کا خیال نہیں آیا اب انتخابی حلقے میں فنڈز خرچ کیے جارہے ہیں,حافظ نعیم الرحمن
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی حکومتوں میں شریک رہی ہیں اور اب ایک بار پھر سے ووٹ مانگ کر عوام کا استحصال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،امیر جماعت اسلامی کراچی
جمعرات 22 جون 2017 23:03
(جاری ہے)
دعوت افطار سے ظہور احمد جدون ، سابق یوسی ناظم 5عمران سعید باغپتی ،امیر زون منظور کالونی ، سرفراز اور خرم رزاق نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر راجہ عارف سلطان ،سلیم بٹ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کو اگر PS-114کا اتناہی خیال تھا تو اس نے 4سال ہوگئے اس حلقے میں کوئی ترقیاتی کام کیو ں نہیں کرائے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں ان کا بہتر مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے ۔ عوام ایسے لوگوں کو مسترد کردیں جنہوں نے ماضی میں ان سے ووٹ تو لیے اور اقتدار کے مزے بھی لوٹے اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ امن وامان اور اخوت و محبت کراچی کی شناخت تھی۔ کراچی سے اس کی شناخت اور دینی تشخص چھینا گیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کو اس کی شناخت اور تشخص واپس ملے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر کراچی کو لوٹا ہے اور تباہ و برباد کیا ہے ۔یہ پارٹیاں عوام کو ان کے حقوق نہیں دلاسکتی ان پارٹیوں نے کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور مظالم پر بھی خاموشی اختیار کی اور اس ادارے کی سرپرستی کی جس نے کراچی کے شہریوں سے اربوں روپے ناجائز طو ر پر وصول کیے ۔جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے نہ صرف عوا م کی خدمت کرتے ہیں بلکہ اسلام اور دین کے خلاف سازشوں اور کوششوں کو بھی ناکام بنانے کی جدوجہد کرتے ہیں ۔ سندھ اسمبلی کے اندر جب تبدیلی مذہب کے حوالے سے اسلام مخالف بل منظور ہوا تو اسمبلی کے اندر سے حکومت اور اپوزیشن سمیت کسی ایک نمائندے نے بھی آواز نہیں اٹھائی اگر جماعت اسلامی کے نمائندے ہوتے تووہ ضرور آواز اٹھاتے ۔ ہم نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور عوامی احساسات و جذبات کی ترجمانی کی ۔ ظہور احمد جدون نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندوں نے ماضی میں عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے دور میں ایڈمن سوسائٹی اور اس سے ملحق آبادیوں کے لیے جدوجہد کی ہے اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے لیکن ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے علاقے کے عوام کو ہمیشہ مایوس کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اٹھنا ہوگا اور عوام کے اتحاد و یکجہتی سے ہی انقلاب اور حقیقی تبدیلی آئے گی ۔ عمران سعید باغپتی نے کہا کہ ایڈ من سوسائٹی میں جماعت اسلامی کی کامیابی کا سفر برسوں پر محیط ہے اور یہ سفر ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری رہے گی ۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.