عید شاپنگ زور پکڑ گئی ،ٹریفک جام سے شہریوں کی زندگی اجیرن

جمعرات 22 جون 2017 23:01

عید شاپنگ زور پکڑ گئی ،ٹریفک جام سے شہریوں کی زندگی اجیرن
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) عید شاپنگ زور پکڑ گئی ،صدر کینٹ و دیگر علاقوں میں ٹریفک جام سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ۔کینٹ کے رہائشیوں کے مطابق عید کے دن قریب آتے ہی شاپنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے جس کی وجہ سے صدر ،کیننگ روڈ ،بنک روڈ ،کشمیر روڈ و حیدر روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ بھی زور پکڑ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایاکہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کے اضافی وارڈنز بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں تاھم بے ہنگم ٹریفک ،خراب ٹریفک سگنلز اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک کا اژدھام کنٹرول کرنا شائد ان کے بس میں نہیں رہا ۔

دوسری جانب شہریوں نے یہ گلہ بھی کیا کہ عید شاپنگ کے لیے بازار جانا عذاب بن چکا ہے اور روزے کی حالت میں ٹریفک جام کا دہرا عذاب برداشت کرنا پڑتا ہے ۔متعدد شہریوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے عید شاپنگ کے لیے افطار کے بعد کے وقت کا انتخاب کیا تاھم افطار کے بعد بازاروں میں خریداروں کا رش پہلے سے بھی بڑھ جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :