وزیر اعظم نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، ڈاکٹر مظہر حسین مرزا

جمعرات 22 جون 2017 22:59

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مظہر حسین مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر ثابت کردیا کہ وہ انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ، وزیر اعظم نواشریف نے استثنیٰ نہیں طلب کیا بلکہ جے آئی ٹی میں پیش ہوگئے ، نوازشریف نے جے آئی ٹی میںپیش ہوکر ملک کا وقار بلند کیا اور اسی وجہ سے دنیا کہتی ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم نے تاریخی مثال قائم کی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ،عمران خا نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :