تھانہ وارث خان اور ریس کورس پولیس نے 08مبینہ ڈکیت گرفتار کرلیے

جمعرات 22 جون 2017 22:59

تھانہ وارث خان اور ریس کورس پولیس نے 08مبینہ ڈکیت گرفتار کرلیے
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) تھانہ وارث خان اور ریس کورس پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 08ملزمان کو گرفتار کرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ وارث خان پولیس نے قدیم قبرستان کے مقام پر ریڈ کرکے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھی04ملزمان عبدالرحمن مسلح پستول30بور معہ03روند، گل زیب مسلح پستول30بور معہ04روند، ساجد مسلح پستول30بور معہ03رونداور سلیمان سی01عدد رینج برآمد کرلیں جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے پیپلز موڑ کے مقام پر ریڈ کرکے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 04ملزمان عابد مسلح پستول30بور معہ07روند،وقار مسلح پستول30بور معہ04روند،شوکت مسلح پستول30بور معہ03رونداور رابٹ سے 01عدد خنجر برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :