ساہیوال، چکن پاکس کی مریضہ جاں بحق

جمعرات 22 جون 2017 22:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) نواحی چک 9-90ایل کی چکن پاکس کی ایک مریضہ عابدہ پروین سول ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک9-90ایل کے محمد رمضان کی بیوی عابدہ پروین کو پر اسرار بیماری کے سبب میڈیکل وارڈ سول ہسپتال ساہیوال میں داخل کرایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے چکن پاکس تشخیص کی جسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں شفٹ کر دیا گیا لیکن وہ چل بسی ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال میں 400سے زائد چکن پاکس کے مریض ہسپتال لائے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :