Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے کارکن وزیراعظم محمد نواز شریف کی طاقت ہیں، مریم اورنگزیب

کارکن اور قیادت ایک خاندان کی طرح ہیں ،کوئی طاقت اسے بری نظر سے نہیں دیکھ سکتی، وزیر مملکت اہل صحافت نے ہمیشہ حق، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا، آج تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بننے پر صحافی برادری کی شکر گزار ہوں، تحریک انصاف نے اب اداروں کے بعد افراد پر حملوں کی مجرمانہ سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ،افطار ڈنر سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 22:56

مسلم لیگ (ن) کے کارکن وزیراعظم محمد نواز شریف کی طاقت ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن وزیر اعظم نواز شریف کی طاقت ہیں ، کارکن اور قیادت ایک خاندان کی طرح ہیں کوئی بھی طاقت اس خاندان کو بری نظر سے نہیں دیکھ سکتی ۔ اہل صحافت نے ہمیشہ حق، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا، آج تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بننے پر صحافی برادری کی شکر گزار ہوں ۔

تحریک انصاف نے اب اداروں کے بعد افراد پر حملوں کی مجرمانہ سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ۔ افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن وزیر اعظم نواز شریف کی طاقت ہیں ، کارکن اور قیادت ایک خاندان کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت اس خاندان کو بری نظر سے نہیں دیکھ سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کو کوئی بھی نقصان پہنچانے کا سوچے گا تو ہم ایک ہو جائیں گے، وزیراعظم اور ان کے خاندان کی حفاظت کرنا ہم پر فرض ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بننے پر صحافی برادری کی شکر گزار ہوں ، انہوں نے کہا کہ اہل صحافت نے ہمیشہ حق، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں شائستگی کا کلچر ختم کر کے بد نما رویوں کی منفی روایت قائم کی ہے، آج تحریک انصاف کے بلوائیوں کی قابل مذمت غنڈہ گردی صحافیوں نے دیکھ لی ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اب اداروں کے بعد افراد پر حملوں کی مجرمانہ سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات