اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع

جمعرات 22 جون 2017 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے فورکاسٹنگ حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،کشمیر ، ہزارہ، پشاور، کوئٹہ ڈویڑن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوا?ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش گوجرانولہ میں 57، نورپورتھل 53، بہاولپور(ائیرپورٹ45،سٹی 29)، اوکاڑہ43 سیالکوٹ(ائیرپورٹ41،سٹی 31)، منڈی بہاوٰالدین، فیصل آباد، ملتان 39، جہلم 37، رحیم یار خان34، گجرات 33، خان پور29، ٹوبہ ٹیک سنگھ 25، لاہور(پنجاب یونیورسٹی 30،سٹی23، ائیرپورٹ 16)، منگلا 23، جھنگ 22، ڈی جی خان 21، مری 17، قصور16، ساہیوال10، کامرہ، بھکر08، میانوالی 07، سرگودھا (سٹی 06، ائیرپورٹ 05)، جوہرآباد06، چکوال، بہاولنگر 04، لیہ 02، کوٹ ادو، راولپنڈی 01، مظفرآباد44، کوٹلی25، راولاکوٹ16، گڑھی دوپٹہ14، کاکول27، چراٹ23، بالاکوٹ12، پارہ چنار06، پشاور(سٹی 04، ائرپورٹ 01)،بارکھان35، گلگت استور 04، چلاس 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی انہوں نے بتایا کہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21اورزیادہ سے زیادہ 31،اسلام آباد 21اور28،کراچی 30اور35،پشاور میں کم سے کم 21اور زیادہ سے زیادہ 29،کوئٹہ19اور37،گلگت 18اور28،جبکہ چترال میں کم سے کم 19اورزیاد ہ سے زیادہ 31ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :