اٹک،چار سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار

افغانی پہلوان اور علی جان ڈکیت گینگ گرفتار ، 18لاکھ اور 2موٹر سائیکل بر آمد، 2اندھے قتلو ں کابھی سراغ لگا لیا

جمعرات 22 جون 2017 22:56

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء)حضرو سرکل پولیس نے چار سنگین نوعیت کے مقدمات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا افغانی پہلوان اور علی جان ڈکیت گینگ گرفتار کر کے 18لاکھ روپے اور 2موٹر سائیکل بر آمد کر لیے اور 2اندھے قتلو ں کابھی سراغ لگا لیا تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر31مورخہ26جنوری2017بجرام302ت پ امیر خان ولد فیروز خان قوم پٹھان ساکن قطب بانڈی تحصیل حضرونے بیان دیا کہ میں اور میرا بیٹا ملتان خان بمعر 31/30سال جھانیاں چوک غاز ی انٹر چینج پر ٹک شاپ کرتے ہیں میرا پوتا جوکہ غورغشتی سکول میں پڑھتا ہے جس کو ہر روز میرا بیٹا ملتان خان سکول چھوڑنے اور سکول لینے کے لیے جا تا ہے آج حسب معمول میرا بیٹا ملتان خان موٹر سائیکل ہنڈا 125 پر سوار ہو کر -/2 بجے دن ٹک شاپ سے غورغشتی عدنا ن کے لیے گیا جس کو نا معلوم ملزمان نے فائر کر کے قتل کر دیا ہے چونکہ سنگین نو عیت اور اندھا قتل تھا جس میں نا معلوم ملزمان نے نا معلوم و جوہات کی بناء پر ملتان خان کو قتل کیا تھا اور فرار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا اور پولیس کو بھی ایک چیلنج درپیش تھا ۔

(جاری ہے)

DSPحضرو ،SHOحضرو،سکندر حیات Siہومی سائیڈ انوسٹی گیشن سرکل حضرونے انتہا ئی جا نفشانی ، انتھک کاوشوں اور مو بائل ڈیٹا کی مدد سے نا معلوم ملزمان کو ٹریس آئوٹ کرتے ہو ئے مقدمہ بالا میں 2 ملزمان سلیمان خان، محمد رحمان ساکنائے غازی ضلع ہری پور کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل اور مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کیا گیا ہے ۔مقدمہ نمبر128مورخہ18مئی2017بجرم392ت پ تھانہ حضرو درج ہوا جس میں واقعات کے مطابق بوقت 2/-بجیدن حاجی شفیع اینڈ سنز ڈسٹری بیوٹر آف پاکستان لمیٹڈ (سگریٹ ایجنسی حضرو ) سے 04کس نا معلوم ڈاکوں موٹر سائیکلوںپر آئے اوراسلحہ کی نوک پر 20لاکھ روپے چھین کرلے گئے تھے جو کہ مورخہ 18-05-17 کو مدعی مقدمہ نزیر احمد کی درخواست پر مقدمہ نمبر 128مورخہ 18-05-17بجرم 392ت پ تھانہ حضرو درج رجسٹر ہوا ڈی ایس پی حضرو نے ذاتی دلچسپی لیتے ہو ئے زیر نگرانی ٹیم SHO حضرو معہ ملازمان پولیس آئی ٹی لیب کی معاونت اور موبائل ڈیٹا کی کوششوں سے افغانی پہلوان گینگ کو ٹریس کرتے ہو ئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ اور آلہ واردا ت پسٹل بر آمد کیا گیا ہے اسی طرح مقدمہ 130مورخہ23مئی2017بجرم302تھانہ حضرو میں درج ہوا جس میں فقیر حسین ولد حیات شاہ ساکن میاں ڈھیری غازی نے بیان دیا کہ اس کا چھوٹا بھائی اورنگزیب شاہ بعمر 42/43 سال غیر شادی شدہ جو کنڈیکٹر تھا اور 3/2 دن بعد گھر چکر لگاتا تھا اور اپنی والد ہ سے ملکر چلا جاتا تھا آج 11 بجیے دن اطلاع پا کر میں معہ شاہ فتح ساکن دیہہ قبرستان زمین ازان سجاول خان برہ زئی حضرو پہنچی تو برادرم حقیقی اورنگزیب شاہ زمین پر مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا جس کو کسی نامعلوم شخص / اشخاص نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر بذریعہ پتھر و غیرہ سر پر چوٹیں مار کر قتل کر دیا تھامقدمہ عنوان بالا جو کہ سنگین نو عیت اور اندھا قتل تھا جس میں نا معلوم ملزم نے نا معلوم و جوہات کی بناء پر او رنگزیب شاہ کو قتل کیا تھا جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا اور پولیس کو بھی ایک چیلنج درپیش تھا DSPحضرو ، SHOحضرو ،سکندر حیات Siہومی سائیڈ انوسٹی گیشن آفیسر سرکل حضرو ITلیب کی معاونت سے انتہا ئی جا نفشانی ، انتھک کاوشوں اور مو بائل ڈیٹا کی مدد سے مقدمہ بالا میں ملزم سلطان محمدولد شیر محمد ساکن یاسین کلاں تحصیل حضرو کو ٹریس آئوٹ کیا ہے چوتھے مقدمہ نمبر60مورخہ19جون2017بجرم392/411ت پ تھانہ رنگومیںطفیل احمد ولد حاجی خان قوم پٹحا ن ساکن جتیال نے بیا ن دیا کہ جتیال کا سکونتی ہو ں آج رات اپنی گاڑی نمبری R-715پر سوار ہو کر ذاتی کام کے سلسلہ میں ویسہ گاؤں براستہ شمس آباد آرہا تھا کہ بوقت 45/10بجیرات نزد منڈی مویشیاں شمس آباد پونچا تو میں نے اپنی کار روک کر دونوجوان موٹر سائیکل پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر مو بائل فون، 9ہزار روپے اور بٹواشناختی کارڈ لے گئے۔

DSPحضرو ،SHOرنگو نے بروقت کاروائی کرتے ہو ئے ناکہ بندی کرا کر علی گینگ و غیر ہ 04کس ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ ملزمان علاقہ میں آئے روز راہزنی کی متعدد وارداتیں کر رہے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جا تا تھا ۔ گینگ گرفتار ہو نے کے بعد علاقہ میں امن کی فضا قائم ہو ئی ہے ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے حضرو سرکل پولیس کی کارکردگی پر تمام افسران اور ملازمین کو تعریفی سٹرئیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔