رینجرز،سی ٹی ڈی اور پولیس کا منڈی بہائوالدین میں سرچ آپریشن

دہشتگردوں کے 5سہولت کار گرفتار،خود کا راسلحہ اور بارود بر آمد، آئی ایس پی آر

جمعرات 22 جون 2017 22:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) رینجرز،سی ٹی ڈی اور پولیس نے منڈی بہائوالدین میں آپریشن ہوئے دہشتگردوں کے 5سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ،ملزمان سے خود کا راسلحہ اور بارود برآمد۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز ،سی ٹی ڈی اور پولیس نے منڈی بہائوالدین میں آپریشن کیا۔ جس میں دہشتگردوں کے 5سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضہ سے خود کار اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ ۔