اسلام آباد ،پولی کلینک ہسپتال کی گیلری میں پڑے سامان میں اچانک آگ بڑک اٹھی ، مریض اور لواحقین میں خوف ہراس

سی ڈی اے فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچنے سے پہلے ہی آگ پر قابو پالیا گیا

جمعرات 22 جون 2017 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) اسلام آباد کے بڑے اسپتال پولی کلینک کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شعبہ ویلفیئر اور ڈینڈل کلینک کے ساتھ گیلری میں پڑے سامان میں اچانک آگ بڑک اٹھی جس سے ایمرجنسی کے باہر کھڑے مریض اور لواحقین میں خوف ہراس پھیل گیا، سی ڈی اے فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقعے پر پہنچ گئی لیکن ان کے پہنچنے تک آگ پر قابو پالیا گیا تاہم نااہل انتظامیہ کے کسی ذمہ دار نے بھی موقف دینے یا وجہ بتانے سے انکار کردیا اور اس بات کو الجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولی کلینک کا ہی ایک ملازم گیلری میں کھڑے ہوکر سگریٹ پی رہا تھا۔ اور اس نے سگریٹ کا جلتا ہوا فلٹر سامان کے قریب پھینک دیا جس کی وجہ سے گیلری میں پڑے ہوئے کاغذ اور لکڑی کے سامان میں آگ لگ گئی۔ اور پھرورکروں نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ بجھائی۔ ۔

متعلقہ عنوان :