Live Updates

عمران خان نے شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 جون 2017 20:59

عمران خان نے شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جون2017ء) عمران خان نے شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اپنی پارٹی میں شمولیت کیلئے باقاعدہ دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے ن لیگ اور مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اب وقت آ گیا ہے کہ شیخ رشید تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ وہ جلد شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی برس کے دوران شیخ رشید نے متعدد مرتبہ تحریک انصاف میں شمولیت کی کوششیں کیں تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن اب بالاخر عمران خان نے شیخ رشید کو اپنی جماعت میں لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات