محکمہ سکول ایجوکیشن کے 622سکینڈری سکولوں کو اپ گریڈکرنے کا فیصلہ

اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن متعارف کروائی جائے گی ،رانا مشہود

جمعرات 22 جون 2017 22:48

محکمہ سکول ایجوکیشن کے 622سکینڈری سکولوں کو اپ گریڈکرنے کا فیصلہ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن کے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کی622 منتخب سیکنڈری سکولوں کوہائر سکینڈری سکولوں میں اپ گریڈکیا جائے گا۔ اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو متعارف کروایا جائے گا۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی زیر سربراہی قائم ہونے والی کمیٹی میں صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، منشا اللہ بٹ ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور دیگر افسران شامل ہیں۔ا س کمیٹی کا اجلاس ا سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میںصوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں کی زیر سربراہی منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، منشا اللہ بٹ ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں622 ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکولوں میں اپ گریڈ کیے جانے کے حوالے سے مختلف امورکا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے اجلاس کو بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد طالبعلموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنکل و ووکیشنل تعلیم کی سہولت مہیا کرنا ہے تا کہ معاشی تنگدستی کا شکار طالبعلم بے روزگاری سے محفوظ رہیں اور با عزت روزگار کما سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام حکومت پنجاب کے تعلیمی وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعے زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے یکساںمواقع فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے طالبات کوبھی بھرپور فائدہ پہنچے گا اور اُنہیں مختلف فنی و تکنیکی کورسز سکھائے جائیں گے تاکہ یہ لڑکیاں اپنے گھرانوں کی معاشی خود کفالت میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :