صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر تاج محمد کی عیادت کی

جمعرات 22 جون 2017 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے روڈ ایکسڈنٹ میںزخمی ہونے والے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر تاج محمد کے گھر عظیم پورہ جاکر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری محمد سلیم رضا‘ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی‘ چیف انجینئر اسلم مہر‘ کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی‘ پی آر او سلیم عارف اور حالیہ اسلامک سالیڈیٹری گیمز مین کراٹے میں سلور میڈلسٹ سعدی عباس بھی موجود تھے واضح رہے کہ2342 پش اپس لگاکر گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں اپنا درج کرانے والے تاج محمد گذشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے محکمہ کھیل نے اے او کلینک میں ان کا مکمل علاج کرایا صوبائی وزیر کھیل جب ان کی عیادت کو ان کے گھر پہنچنے تو وہاں الیکٹرانک میڈیا بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی زخمی ہو یا کسی مشکل مین محکمہ کھیل اس کا بھرپور ساتھ دیتا ہے ہم نے تاج محمد یک زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی اسے ہر ضروری طبی سہولت فراہم کی جس کے تمام اخراجات محکمہ کھیل نے برداشت کئے اور اگر تاج محمد کو مزید کسی مدد کی ضرورت ہوگی تو ہم ہر وقت حاضر ہیں صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ یہاں آکر مجھے معلوم ہوا کہ یہاں باقاعدہ ایک کلب ہے جسے محمد راشد چلاتے ہیں اور ان کا مقصد مختلف کھیلوں میں ورلڈ ریکارڈ توڑنا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ راشد نہ صرف خود گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں بلکہ ان کے علاوہ اس کلب میں لا تعداد ورلڈ ریکارڈ ہولڈر موجود ہیں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بالکل ہم اس کلب اور اس میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ہر وہ سہولت اور سامان مہیاں کریں گے جو ان کی ضرورت ہے تاکہ یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں پاکستان مین بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ گراس روٹ لیول پر رلتاش کرکے انہیں مواقع فراہم کئے جائیں۔

زخمی گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر تاج محمد نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ کھیل نے میری سرجری کے تمام اخراجات برداشت کئے اور مجھے یقین ہے کہ اگر مزید کسی قسم کی مدد کی ضرورت پڑی تو وہ بھرپور تعاون کریں گے میں صوبائی وزیر کھیل اور سیکریٹری اسپورٹس کی مہربانیوں کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :