نواز شریف وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ، سیکرٹری اطلاعات سندھ نیشنل فرنٹ انور گجر

لیگی راہنماء کرپشن چھپانے کیلئے عدلیہ اور جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں،بیان

جمعرات 22 جون 2017 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد انور گجر ، کراچی ڈویڑن کے کوآرڈینیٹر رزاق باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ میاں برادران کے خاندان کی کرپشن چھپانے اور انہیں بچانے کے لیے عدلیہ اور جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ حکومتی ارکان وزیر اور مشیر اداروں کے خلاف محاذ آرائی شروع کرکے انہیں ٹارگٹ کرکے اپنے من پسند کروانا چاہتے ہیں ، جو کہ ان کی بھول ہے کیونکہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ سے لگتا ہے کہ میاں برادران کے خاندان کی کرپشن کا منظر نامہ عوام کے سامنے آنے والا ہے اور کرپشن میں بے آبرو ہونے والے ہیں۔

اگر (ن) لیگ نے سپریم کورٹ پر ماضی کی طرح حملے کی کوئی غلطی دہرائی تو سندھ نیشنل فرنٹ ان کی یہ ناپاک سازشوں کو ناکام بنا دیں گے کیونکہ سندھ نیشنل فرنٹ اور پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

پوری قوم کو جے آئی ٹی کی تفتیش اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو آج میاںبرادران کے خاندان کا دفاع کرنے کے لیے عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔

کل یہی مسلم لیگی میاں برادران کے کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر ثبوت پیش کر رہے ہوں گے کیونکہ مشرف دور سے قبل جو لوگ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہے کہ نعرے مارتے تھے لیکن بعد میں وہی لوگ نواز شریف کے جانی اور مالی دشمن بن کر مشرف کو تاحیات وردی میں لانے کا مطالبہ کرتے رہے۔ مسلم لیگیوں کی یہ ہمیشہ تاریخ رہی ہے کہ یہ لوگ اقتدار میں آنے اور وزارتیں لے کر مال کھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں لیکن جب مشکل وقت آتا ہے تو مار کھانے کے بجائے قلا بازیاں کھا کر ساتھ چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔

انور گجر رزاق باجوہ نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی میں میاں برادران کے خاندان کی پیشیوں کے بعد صولت مرزا اور عزیر بلوچ میں کوئی فرق نہیں رہا ہے کیونکہ جب ملک و قوم پر حکمرانی کرنے والے کرپشن کے مقدمات میں ملزم بن کر عدالتوں میں پیش ہوں گے تو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی اور رسوائی ہی ہو گی۔ حالانکہ نواز شریف وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں کیونکہ نہ اب یہ صادق رہے اور نہ ہی امین۔ جس کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے وزیر اعظم کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چائیے