لیاری گینگ وار کے 3شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک

ونوں اطراف فائرنگ کا سلسلہ 20 منٹ جاری رہا ، خفیہ اطلاح پرچاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری رانگی واڑہ میں چھاپہ مارا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد،پولیس کاروائیوں میں10 ملزمان گرفتاراسلحہ ، موٹر سائیکل ، نقدی ، موبائل فونز برآمد، مذید تفتیش جاری

جمعرات 22 جون 2017 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) لیاری میں پولیس کا لیاری گینگ وار کے خلاف گینڈ آپریشن ، مقابلہ ، گینگ وار ،بابا لاڈلہ کے 3 خطرناک شوٹر مارے گئے۔ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز، ٹارگٹ کلر سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹر سائیکل ، نقدی ، موبائل فونزسمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری رانگی واڑہ میں لیاری گینگ وار کے خطرناک شوٹر ز کی خفیہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرتے ہوئے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں اور گھروں پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود گینگ وار کے شوٹروں پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بھی بھر پور فائرنگ کی گئی۔ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے پو را علاقہ گونج اٹھااور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہے گئے ، دونوں اطراف فائرنگ کا سلسلہ 20 منٹ جاری رہا اور فائرنگ کے نتیجے میں گینگ وار کے 3شوٹرز امارے گئے جبکہ ان کے ساتھی زاہد لاڈلہاور آغا شوکت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتا یا کہ جائے وقوعہ سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ ، ،مشین گن ، سمیت دیگر اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی۔ پولیس نے تما م شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا جہاں پر گینگ وار شوٹر ز کی شناخت 35 سالہ گل حسن عرف لال سائیں ،شہزاد عرف شگر اور 28 سالہ انس عرف لنگڑا کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں گینگ وار کے شوٹرز کا تعلق لیاری گینگ وار اور بابا لاڈلہ گروپ سے بتا یا جاتا ہے اور لیاری میں آپریشن کے بعد نامعلوم مقام پر رپوش ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان بابا لاڈلہ گروپ کے خطرناک شوٹرز تھے۔